افغانستان سے امریکہ اور نیٹو فورسز انخلاء مکمل، طالبان تاریخی فتح پر نہال

افغانستان سے امریکہ اور نیٹو فورسز کا انخلاء مکمل، طالبان نہال

Spread the love

کابل،واشنگٹن (جے ٹی این نیوز) افغانستان سے انخلاء مکمل

افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلاء مکمل ہو گیا۔ پیر کی رات آخری

امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ ہو گیا۔ پیر کی رات 5 خصوصی طیارے

امریکی فوجیوں کو لے کر روانہ ہوگئے اور طالبان نے کابل ائرپورٹ کا کنٹرول

سنبھال لیا۔ اس موقع پر طالبان نے تاریخی فتح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی

کی۔ 15 اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی انخلاء میں تیزی

آئی جو پیر کی رات ڈیڈی لائن سے چند گھنٹے پہلے ہی مکمل ہوگیا۔ دریں اثنا

وادی پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی

اطلاعات ہیں جبکہ طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان افغان دارالحکومت کابل

میں مذاکرات جاری ہیں اور گزشتہ دِنوں فریقین کے درمیان ایک دوسرے پر

حملہ نہ کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان جنگجووں

نے وادی سے متصل پہاڑوں اور چوٹیوں پر مورچے قائم کر لیے ہیں۔ طالبان کے

ثقافتی کمیشن کے رکن امان اللہ کا کہنا تھا کہ وادی میں داخلے کے وقت کسی

مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

=-= دنیا بھر سے ایسی ہی معلومات پر مبنی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

افغان طالبان کا کہنا ہے امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں داعش کے حملے

بند ہو جائیں گے۔ غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ

مجاہد نے کہا ان کی تنظیم افغانستان میں داعش کے حملوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کرے گی اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد توقع ہے کہ یہ حملے ختم ہو

جائیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں وہ افغان باشندے جو داعش سے متاثر ہیں، غیر

ملکیوں کے انخلا کے بعد اسلامی حکومت کا قیام دیکھ کر اپنی کارروائیاں ترک

کر دیں گے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وہ جنگ کی صورتحال پیدا کرتے

ہیں اور اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں تو ہم ان سے اسی حساب سے نمٹیں

گے۔

=-،-= افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز

افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے، 15 روز میں

ایک لاکھ 90 ہزار افراد کا انخلاء کیا گیا ہے۔ امریکہ جانے والے ایک لاکھ 17

ہزار میں 5400 امریکی شہری شامل ہیں۔ برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ 15

ہزار افراد کو افغانستان سے نکال چکا ہے، 150 شہری پروازیں حاصل نہیں کر

سکے۔ پاکستان نے 22 ہزار افراد کو افغانستان سے انخلاء میں مدد فراہم کی۔ اٹلی

5 ہزار 11، جرمنی 5 ہزار 347، آسٹریلیا 4100، کینیڈا 3 ہزار 700 شہری

افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ فرانس 3 ہزار، نیدرلینڈز ڈھائی ہزار اور

سویڈن ایک ہزار شہریوں کو واپس لے گیا-

=-،-= کابل ائیر پورٹ پر راکٹ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پیر کے روز افغان دارالحکومت کابل میں ائیر پورٹ کے قریب ایک گاڑی سے

ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کی کوشش کی گئی جسے میزائل ڈیفنس سسٹم نے

ناکام بنا دیا۔ افغان تفتیشی حکام نے بتایا کابل ائیرپورٹ کے قریب گاڑی سے 6

راکٹ داغے گئے، پانچ ہوائی اڈے کی جانب گئے جبکہ ایک راکٹ سے گاڑی تباہ

ہو گئی۔ امریکی حکام نے بھی کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے

ہوئے بتایا کہ میزائل ڈیفنس سسٹم سے راکٹوں کو روک دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے

مطابق مشیر قومی سلامتی اور چیف آف سٹاف نے صدر جو بائیڈن کو راکٹ

حملوں کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا راکٹ حملوں میں کابل ائیرپورٹ پر

فلائٹ آپریشن میں خلل نہیں پڑا۔ دوسری جانب ترجمان افغان ذبیح اللہ مجاہد نے

کابل میں ہونیوالے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا اگر امریکہ کو دہشت گردی

کا خدشہ ہے تو اس حوالے سے طالبان کو آگاہ کیا جائے۔ ادھر دولت اسلامیہ نے

کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک پیغام جاری

کیا ہے جس میں کہا گیا اس کے سپاہیوں نے کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ

راکٹ داغے تھے۔ جبکہ طالبان نے مذہبی امور کیلئے افغانستان کے سابق صدر

اشرف غنی کے مشیر مولوی محمد سردار زدران کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس ضمن

میں ان کے بیٹے نے کہا انہیں طالبان نے خوست صوبے میں حراست میں لے لیا

ہے-

=-،-= اسلام آباد آئے بیشتر امریکی فوجی اور عام شہری یو اے ای منتقل

افغانستان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کیے گئے بیشتر مسافروں کو

دو خصوصی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد سے امارات منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکیوں کو امریکی ایئر فورس کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے متحدہ

عرب امارات میں واقع امریکی ایئر بیس پہنچایا گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے

مطابق اسلام آباد سے روانہ ہونے والی دونوں خصوصی پروازیں العید ایئر بیس

پر اتریں، یو ایس اے ایف کی پرواز MOOSE25 گزشتہ شام اسلام آباد سے العید

ایئربیس پہنچی، اسی طرح رات گئے اسلام آباد سے روانہ ہونیوالی امریکی ایئر

فورس کی دوسری پرواز LAWLS19 نے پیر کو صبح العید ایئر بیس پر لینڈ کیا۔

گذشتہ 4 دن کے دوران امریکی ایئرفورس کی کم از کم پانچ پروازوں کے ذریعے

افغانستان سے مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا تھا، ان مسافروں میں کافی تعداد

امریکی فوجیوں کی بھی ہے۔

=-،-= کابل میں بدانتظامی و ناکامی کے ذمہ دار جنرل مارک میلی، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل میں بدانتظامی و ناکامی کا ملبہ جنرل مارک میلی

پرڈال دیا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا امریکی فوج نے افغانستان

سے پرامن انخلا کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ بگرام ائیربیس بند کرنے کا

مشورہ دیا تھا۔ فوج نے انخلاء کیلئے بگرام ائیربیس کی بجائے کابل ائیرپورٹ کا

مشورہ دیا تھا۔

=-،-= عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے امدادی سامان کی ترسیل شروع

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی

طیارہ مزار شریف پہنچ گیا، پی آئی اے کے افغانستان میں جاری انسانی ہمدردی

مشن پر طیارہ ضروری ادویات کی ترسیل کے لئے پہنچا، خوراک و ادویات پی

آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777 نے دبئی سے مزار شریف پہنچائیں، کارگو

طیارہ کا مقصد افغانستان میں ادویات کی قلت کے سدباب کیلئے اقوام متحدہ کی ہر

ممکن حد تک معاونت کرنا ہے، ادوایات کی کمی کے باعث افغان لوگ مشکلات

کا شکار تھے، افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد کابل کے علاوہ یہ

پہلی بین القوامی کمرشل پرواز تھی، مزار شریف میں پرواز کی لوڈنگ اور

زمینی انتظامات کیلئے پی آئی اے کی آپریشنز ٹیم جہاز کے ساتھ روانہ ہوئی، ٹیم

نے سی ای او پی آئی اے کے معاون خاص ائیروائس مارشل عامر حیات کی

سربراہی میں سفر کیا اور زمین پر متعلقہ انتظامات سنبھالے-
افغانستان سے انخلاء مکمل ، افغانستان سے انخلاء مکمل
افغانستان سے انخلاء مکمل ، افغانستان سے انخلاء مکمل

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply