195

افغانستان اور آئرلینڈ 21 فروری کو بھارت میں پہلے ٹی ٹونٹی میں مد مقابل ہونگی

Spread the love

افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں رواں ماہ 21 فروری کو بھارت میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔ دونوں ٹیموں نے گزشتہ سال ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان جبکہ افغانستان کی ٹیم بھارت کے مدمقابل ہوئی تھی اور دونوں ٹیموں کو اولین میچ میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ افغانستان کی ٹیم دہرا ڈون، بھارت میں آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ سمیت تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 21 فروری، دوسرا میچ 23 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 فروری کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 2 مارچ کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 5 مارچ کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 8 مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ میچ 15 مارچ سے دہرا ڈون میں شروع ہو گا۔ تمام سیریز کے میچز دہرا ڈون میں ہی کھیلے جائینگے۔

Leave a Reply