0

افغانستان ، طالبان کا دھاوا،6پولیس اہلکار ہلاک ،چوکی نذر آتش

Spread the love

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان نے دھاوا بول دیا،جس کے نتیجے میں 6 پو لیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق طالبان بندوقوں،راکٹوں اور گرنیڈز سے مسلح تھے۔انہوں نے بودانا کالا گائوں کے قریب دو چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔چیک پوسٹ سڑک کے کنارے واقع تھی۔جس کے نتیجے میں6پولیس اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو اضافی سکیورٹی کیساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ضلعی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے حملے کے بعد ایک پولیس افسر ابھی تک لاپتہ ہے جبکہ طالبان نے پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی، اسلحہ و گولہ بارود لے کر فرار ہو گئے۔

Leave a Reply