48

افغانستان، گوردوارے پر حملہ،25 افراد ہلاک،8زخمی

Spread the love

کابل(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں گوردوارے پر حملے میں25

افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد کو مارڈالا۔افغان

میڈیا کے مطابق خودکش بمباروں نے کابل کے علاقے شور بازار میں واقع گوردوارے پر صبح پونے

8 بجے حملہ کیا جس کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔افغان

وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں 3 دہشت گردوں میں سے ایک کو فورسز نے ہلاک کردیا ۔افغان

میڈیا کے مطابق گوردوارے میں حملے کے وقت تقریباً 150 افراد موجود تھے۔ایس آئی ٹی ای خفیہ

گروپ کے مطابق دولت اسلامیہ گروپ نے وسطی کابل میں گوردوارے پر حملے کی ذمہ داری قبول

کرلی ۔دوسری جانبپاکستان نے کابل میں گوردوارے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی

ہے،ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اس طرح کے حملوں کا کوئی سیاسی،مذہبی یا اخلاقی

جوازنہیں، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا

کہ تمام عبادت گاہیں مقدس ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے، ہمارے دل غمزدہ خاندانوں کے

ساتھ ہیں جن کے پیاروں نے اس غیر انسانی فعل کے نتیجہ میں اپنی جانیں کھوئی ہیں اور زخمیوں کی

جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Leave a Reply