افغانستان، افغان فضائیہ کی بمباری‘ 11دہشتگرد مارے گئے

Spread the love

افغانستان کے صوبہ فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری سے 11دہشت گرد جبکہ کابل میں بم دھماکہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب میں افغان فضائیہ کی بمباری میں 11دہشتگرد مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق حملہ اس جگہ کیا گیا جہاں ایک روز قبل ایک سینئر طالبان رہنما اپنے بیس جنگجووں سمیت مارا گیا تھا، اور اس حوالے سے متعدد طالبان وہاں جمع ہوئے تھے۔دوسری جانب منگل کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قومی سلامتی کے ادارے کے قریب ایک اور دھماکہ ہوا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ مقناطیسی بم کا تھا جسے ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حکام کے مطابق دھماکا کابل میں واقع گرین ولیج کے قریب کیا گیا، جو شہر کے مشرقی علاقے میں مصروف شاہراہ اور رہائشی آبادی کے قریب انتہائی محفوظ کمپاونڈ تصور کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply