381

افغانستان،عبداﷲ عبداﷲ کی موجودگی کے دوران فائرنگ ،27افراد ہلاک،29زخمی،طالبان کا ذمہ داری لینے سے انکار

Spread the love

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی کی ایک تقریب میں فائرنگ ہو گئی جس میں چیف

ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ اور دیگر افغان رہنما موجود تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 27افراد ہلاک

جبکہ 20زخمی ہو گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان حزب

وحدت کے سربراہ کی برسی کی تقریب جاری تھی۔فائرنگ کے وقت سربراہ ہائی پیس کانفرنس محمد

کریم خلیلی تقریر کر رہے تھے، سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی تقریب میں موجود تھے۔برسی کی

تقریب کابل کے علاقے دشت برچی میں جاری تھی جب ایک شخص نے فائرنگ شروع کر دی۔افغان

میڈیا کا کہنا ہے کہ عبداﷲ عبداﷲ تقریب چھوڑ کر روانہ ہو گئے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر

جاری رہا جس میں 27افراد ہلاک اور 29زخمی ہو گئے ۔افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی شدید

مذمت کی ہے جبکہ طالبان نے ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ طالبان امن

معاہدے کے بعد صدر اشرف غنی نے قیدیوں کی رہائی کی شرط تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا

جس کے بعد طالبان نے افغان فورسز پر حملوں کی دھمکی دے دی تھی۔بعد ازاں طالبان نے افغان

صوبے قندوز میں حملہ کر کے 16 افغان فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 10 کو یرغمال بنا لیا تھا۔اس حملے

کے جواب میں امریکی فضائیہ نے افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ایک تازہ

بیان میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ ہم امن معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کریں

گے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے فریق کو بھی معاہدے پر عملدرآمد میں درپیش رکاوٹیں دور کرنی

چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں