139

افغانستان،امریکی ڈرون حملہ میں داعش کے 6شدت پسند ہلاک

کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگر ہار

میں امریکی ڈرون حملہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے چھ شدت پسند ہلاک

ہوگئے۔ سرحدپار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز

پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع پیچرگام کے

علاقے سلیمان خیل میںامریکی ڈرون نے داعش کے ٹھکانے کواْس وقت نشانہ

بناکرمیزائل داغا جب وہاں مبینہ طورپر کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی

جا رہی تھی ۔ میزائل کی زدمیں آکر داعش کے کم از کم چھ شدت پسند موقع پر ہی

مارے گئے جبکہ اطلاعات کے مطابق کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

Leave a Reply