’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کاایک اورافسر گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) افسر گرفتار

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے کراچی پولیس

کے ایک اور افسر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر

ٹیررازم ونگ نے کراچی میں غیر ملکی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی

کرتے ’’را‘‘ کے نیٹ ورک کیلئے سرگرم اسپیشل برانچ پولیس کے افسر کو

گرفتار کر لیاہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اے ایس آئی’’ مصور‘‘ بھارتی

خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن ہے، گرفتار ملزم کراچی ائیرپورٹ پر

عید کے بعد نیب جھاڑو پھیر دے گا،شیخ رشید

سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں

بھرتی ہوا اور محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔ایف آئی

اے حکام نے بتایا کہ ملزم سال 2008 میں ’’را‘‘ نیٹ ورک کی ٹریننگ کیلئے انڈیا

بھی جا چکا ہے، ملزم ائیرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی

کرتا تھا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،

گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی

پہلے بھی اس نیٹ ورک کیلئے کام کرتے ہوئے گرفتار کیا جا چکا ہے۔بھارتی خفیہ

ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان

سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

افسر گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply