وزیراعظم کا ایف آئی اے افسران کیخلا ف سخت کارروائی کا حکم

Spread the love

افسران کیخلا ف سخت کارروائی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر درج شکایت میں

غفلت برتنے پر ایف آئی اے افسران کیخلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے ڈی جی ایف

آئی اے کو شفاف انکوائری اور متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی۔ ایف آئی اے افسران نے

سیٹیزن پورٹل پر درج خاتون کی شکایت پر غفلت برتی تھی۔ وزیراعظم آفس نے بیان میں کہا ہے کہ

متاثرہ خاتون نے جامعہ سے ملازمت چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا۔ ایف آئی اے افسران کے

عدم تعاون پرخاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون نے 5 مرتبہ شکایت درج کی، خاتون

اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس آئی تھی۔ وزیراعظم آفس

نے خاتون کو درخواست پرمتعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم

ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی

ہے کہ تحقیقات کروا کر متعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔ خاتون کو

جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔معاملے کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو 20 جولائی 2021 کو

پیش کی جائے گی۔

افسران کیخلا ف سخت کارروائی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply