0

افریقی ملک گبون میں فوج نےملک کا اقتدار سنبھال لیا

Spread the love

افریقی ملک گبون کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ملک کا اقتدار سنبھال لیا ہے۔ گبون کے کئی شہروں میں ٹینک اور فوجی دستے گشت کر رہے ہیں اور کچھ مقامات پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح ریڈیو پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ نیشنل ریسٹوریشن کونسل نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس کا مقصد ملک میں جمہوریت کی بحالی ہو گا۔ خبر رساں اداروں نے بتایا کہ گبون کے کئی شہروں میں ٹینک اور فوجی دستے گشت کر رہے ہیں اور کچھ مقامات پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ملکی صدر علی بینگو نے سن دو ہزار نو میں اقتدار سنبھالا تھا تاہم وہ گزشتہ دو ماہ سے علاج کی غرض سے مراکش میں ہیں۔

Leave a Reply