اغوا و ڈکیتی الزام میں گرفتار جمشید دستی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مظفر گڑھ (نمائندہ خصوصی) اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار جمشید دستی

کو عدالت پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے جمشید دستی کا چار روزہ جسما نی ریمانڈ اور

میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا۔مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی

کو تھانہ کرمداد قریشی میں درج آئل ٹینکر عملے کو اغوا اور ڈکیتی کیس میں

ریمانڈ کیلئے پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا۔پولیس کی جانب سے جمشید

دستی کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ اس پر عدالت نے جمشید

دستی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ اور میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا۔خیال رہے کہ

مظفر گڑھ پولیس نے گزشتہ روز ملتان سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی

کو آئل ٹینکر عملہ اغوا کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق جمشید

دستی اپنی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ بنچ پہنچے تھے جہاں انھیں مظفر گڑھ پولیس

نے انھیں گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئل ٹینکر

عملہ اغوا کیس میں جمشید دستی اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سمیت 8 افراد کے

خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کئی روز سے

روپوش جبکہ ان کا موبائل نمبر بھی بند تھا۔ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد

نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس

اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا

ہے۔۔مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو تھانہ کرمداد قریشی

میں درج آئل ٹینکر عملے کو اغوا اور ڈکیتی کیس میں ریمانڈ کیلئے پولیس نے

مقامی عدالت میں پیش کیاتھا.۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئل ٹینکر عملہ اغوا کیس

میں جمشید دستی اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ

درج کیا گیا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کئی روز سے روپوش جبکہ

ان کا موبائل نمبر بھی بند تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply