اعظم خان اور محمد حسنین نے گانا گا کرسب کو حیران کردیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اعظم خان محمد حسنین

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت

پانے والے نوجوان کرکٹرز اعظم خان اور محمد حسنین نے گانا گا کر اور گٹار بجا

کر سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے

ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اعظم خان کو گٹار اور محمد

حسنین کی گلوکاری کرتے دیکھا گیا،فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور بیٹمسین اعظم

خان کا ٹیلنٹ کرکٹ کے میدان میں تو سب نے دیکھا ہے مگر میدان سے باہر بھی

دونوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہیں۔ویڈیو میں محمد اعظم نے کہا کہ وہ بائیو سیکیور ببل

کے اندر ہیں تو ایسے میں تروتازہ رہنے اور دماغ کو پرسکون رکھنے کیلئے ایسی

سرگرمیاں کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور محمد حسنین ‘جیمنگ’ کریں گے،

جیمنگ میوزک کی وہ صنف ہے جس میں موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے اپنی

تفریح کیلئے گانے گائیں۔جیمنگ میں اعظم خان گٹار بجاتے رہے جبکہ محمد

حسنین کے بالی ووڈ فلم ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ کا گانا ‘متوا’ سْریلی آواز میں گایا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply