Etazaz Ehsan Student 185

ہنگو سکول پر خود کش حملہ ناکام بنانیوالے اعتزازاحسن کی چھٹی برسی

Spread the love

پشاور( جتن آن لائن نیوز رپورٹر) اعتزازاحسن چھٹی برسی

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں چھ سال قبل ایک سکول پر خود کش

حملہ ناکام بنانیوالے ہنگو کے ہونہار سپوت اعتزاز احسن کی چھٹی برسی آج

منائی جارہی ہے- یہ بھی پڑھیں

2014 کو ہنگو کے علاقہ میں خودکش حملہ آور نے لڑکوں کے ہائی سکول میں

حملہ کی کو شش کی تاہم سکول کی طالب علم اعتزاز احسن نے حملہ آور کی

کوشش ناکام بنادی- طالب علم اعتزاز احسن نے خود کش حملہ آور کے ادارے کو

بھانپ لیا اور اسے سکول میں داخل ہونے سے قبل مین گیٹ پر ہی دبوچ لیا جس

پر خود کش بمبار کو ہدف سے پہلے ہی خود کو اڑانا پڑا- جس سے اعتزاز

احسن سیکڑوں ساتھی طالب علموں کو بچا کر خود موقع پر ہی جام شہادت نوش

کر گیا- حکو مت کی جانب سے انہیں اس عظیم شجاعت و جذبہ ایثار و قربانی پر

تمغہ شجاعت سے نوازا۔ شہید کی آج چھٹی برسی کے موقع پر بلندی درجات

کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ شہید

اعتزاز احسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرنٹ و الیکڑانک نے

خصوصی اشاعت شائع کی ہیں اور پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں-

اعتزازاحسن چھٹی برسی

اپنا تبصرہ بھیجیں