Athar Shah Khan Jedee 124

شاعر، ڈرامہ نگار، فلمساز اوراداکار اطہر شاہ خان جیدی ہمیں چھوڑ گئے

کراچی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اطہر شاہ خان جیدی

اردو دنیا کے ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار، فلمساز اور پاکستان ٹیلی ویژن کے کردار

جیدی سے شہرت حاصل کرنیوالے منجھے ہوئے اور نامور اداکار اطہر شاہ خان

جیدی ہمیں چھوڑ کر ابدی دنیا میں چلے گئے۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : نامور اداکار رنگیلا کی 15 ویں برسی 24 مئی کو منائی جائیگی
——————————————————————————

اتوار کی صبح طویل علالت گذارنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملنے والے اطہر

شاہ خان جیدی کئی برس سے فالج، شوگر اور گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔

اطہر شاہ خان عرف جیدی نے سوگواروں میں اہلیہ اور4 بیٹے چھوڑے ہیں۔

سوگواروں میں اہلیہ اور4 بیٹے

مرحوم اطہر شاہ خان جیدی کی نماز جنازہ اتوار ہی کے روز جامعہ مسجد اقصیٰ

بلاک نمبر13 گلشن اقبال میں ادا کی گئی، بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد

خاک کر دیا گیا۔

رام پور بھارت میں آنکھ کھولنے والے اطہر جیدی نے 77 بہاریں دیکھیں

مرحوم اطہر شاہ خان بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور انتقال کے وقت

انکی عمر 77 برس سے زائد تھی۔ آپ 1947ء میں خاندان کیساتھ لاہور اور

1957ء میں کراچی منتقل ہوئے-

شعبہ صحافت میں ماسٹر پنجاب یونیورسٹی سے کیا

اطہر شاہ خان جیدی نے لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، پشاور سے

سیکنڈری تک پڑھا، اور پھر کراچی میں اردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا۔ بعد

ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت کے شعبے میں ماسٹرز کیا۔

کیریئر کا آغاز بطور منصف ریڈیو پاکستان کیا

انہوں نے بطور مصنف ریڈیو پاکستان میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد

انہوں نے 20 سالوں میں 700 ڈرامے لکھے۔ ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے

ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

اطہر شاہ خان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں ” انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو،

برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہاﺅس، ہائے جیدی، کیسے

کیسے خواب، باادب با ملاحظہ ہوشیار اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

انتظار فرمائیے، وہ سیریل تھی جس نے اطہر شاہ خان کو جیدی بنا کر شہرت کی

بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

1970 ، 80 اور 90 کی دہائیوں میں شوبز انڈسٹری میں راج رہا

اطہرشاہ خان نے 70، 80 اور 90 کی دہائیوں میں بہت سارے مشہور ڈرامے فراہم

کیے، جن میں انتظارفرمائیے، لاکھوں میں تین، باادب باملاحضہ ہوشیار، جیدی

جیدی سمیت دیگر شامل تھے۔

2001ء میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ” پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ “

سے نوازا گیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن سے گولڈ میڈل یافتہ اطہر جیدی فلم ہدایتکار بھی رہے

پاکستان ٹیلی ویژن نے جب اپنی سلور جوبلی منائی، تو اطہر شاہ خان جیدی کو

گولڈ میڈل عطا کیا۔ اطہر شاہ خان نے پہلی فلم “بازی” لکھی جبکہ فلم “آس پاس”

کے ہدایتکار بھی رہے۔

حق مغفرت فرمائے اعلیٰ مقام عطا کرے : الہٰی آمین

انکی وفات پر شوبز انڈسٹری ہی نہیں، ملک اور بیرونی ممالک مداحوں نے انتہائی

دکھ اور افسوس کا اظہار، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ درجات

کی بلندی اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دینے کیلئے بارگاہ الہٰی

میں دعا کی ہے۔ حق مغفرت فرمائے- الٰہی آمین

Leave a Reply