پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،حمزہ شہباز

Spread the love

اضافہ عوام پر ظلم

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

عوام پر ظلم ہے، تبدیلی کا یہ سبز باغ پاکستان کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں

5 روپے اضافے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ

پیٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ مہنگائی کے سونامی میں غرق عوام پر ظلم ہے،

نااہل حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے لیکن عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی

ہے، ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شوگر بلڈ پریشر کی

ادویات میں بھی 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومتی ترجمانوں کی فوج اب عوام پر احسان دھرنے کو

پیٹرول کی قیمت کے دنیا سے تقابلی جائزے کی پریس کانفرنسیں کریں گے، مہنگائی کنٹرول کرنے

کی اس حکومت میں نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی ارادہ مہنگائی پہلے ہی 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

مہنگائی کنٹرول کرنے کی اس حکومت میں صلاحیت ہی نہی ہے.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply