0

اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے شواہد کیلئے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی

Spread the love

ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں شواہد کی تلاشی کیلئے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی اس سلسلے میں ایف آئی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ رپور ٹ میں کہاگیاکہ سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کی تحقیقات میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حامد سعید سمیت تمام اہم گواہوں سے رابطہ کیا۔ بینک کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی۔ متعلقہ بینک افسران کے بیان بھی ریکارڈ کیے گئے۔ 190ٹی وی پروگرامز کا جائزہ لیا گیا، سیاستدانوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔ اہم ثبوتوں کیلئے وزارت دفاع سے بھی رابطہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ بدقسمتی سے تحقیقات کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حامد سعید نے رقوم تقسیم کرنے والے آرمی افسران کا نام ظاہر نہیں کیا۔ کسی آرمی افسر نے پیسوں کی تقسیم قبول نہیں کی۔ رقوم کی تقسیم میں ملوث حساس اداروں کے اہلکاروں سے متعلق نہیں بتایا گیا۔ وزارت دفاع سے اہلکاروں کے متعلق کئی بار پوچھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کیس کی تحقیقات بند گلی میں داخل ہے عدالت رہنمائی کرے۔

Leave a Reply