بھارت میں کرونا طوفان، اشکے، سلمان بنے متاثرین کے مدد گار، سوارا بھاسکرمشکور

بھارت میں کرونا طوفان، اشکے، سلمان بنے متاثرین کے مدد گار، سوارا بھاسکرمشکور

Spread the love

ممبئی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اشکے سلمان خان سوارابھاسکر

بھارتی اداکار اکشے کمار نے کرونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ کی رقم

عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو دی جائے

گی۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی

اس گھڑی میں ہر مدد ایک امید کی کرن ہے، اکشے کمار نے کرکٹر گوتم گمبھیر

کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی میں ایک مشکل صورتحال ہے، مدد

کرکے خوشی ہوئی، خواہش ہے ہم بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں۔

=-= سلمان خان کی فاﺅنڈیشن کا کرونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکی فاﺅنڈیشن نے بھارت میں کرونا کے خلاف

فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سلمان

خان اور انکی فاﺅنڈیشن نے کرونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی

سامان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔ سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود

اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ اس کے علاوہ بھی

کرونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر

پر عمل کر نے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

=—= سوارا بھاسکر بھارت سے اظہار یکجہتی پر پاکستان کی شکرگزار

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور رحم دلی

دکھانے کے لیے پاکستان کا شکرادا کیا ہے۔ بھارت میں کرونا وبا کی بگڑتی ہوئی

صورتحال پر گزشتہ کئی روز سے پاکستانی بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کر

رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر ” پاکستان اسٹینڈود انڈیا “ سمیت ” انڈیا نیڈز

آکسیجن“، ” انڈیا لائیوز میٹر“ اور” پرئینگ فور انڈیا “ کے ٹاپ ٹرینڈز بھی بنے۔

جہاں پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی

ہے وہیں سماجی کارکن فیصل ایدھی نے بھارت کو ایمبولینس سروس اور رضاکار

بھجوانے کی پیشکش کی ہے اور وزیراعظم پاکستان نے بھی بھارت کے لیے

ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت

یابی کے لیے دعا کی ہے۔ پاکستانیوں کے اس نیک عمل نے پاکستان مخالف سوچ

رکھنے والی اور ہر وقت پاکستان کے لیے زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا

رناوت کو بھی پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اور اب ایک اور

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اشکے سلمان خان سوارابھاسکر

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply