Newark, FM Shah Mehmood Qurashi Talks With Media 271

اشرف غنی کا ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اپنے گھر پر توجہ دیں

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے سابق حکمرانوں کی

نظر واشنگٹن پر ہماری مدینہ شریف پر ہوتی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت مغرب کی آشیرباد سے

نہیں 22 سال کی مسلسل جہد سے آئی ہے،پاکستان اور چین کے مابین سی پیک پارٹ ٹو کا فیصلہ

ہو چکا ہے،پانچ ماہ میں سعودی عرب، یو اے ای نے اور قطر نے ہمارے ساتھ غیر معمولی تعاون

کیا گزشتہ روز پی ٹی آئی برطانیہ کے ورکرز کنونشن اور برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب

اور گفتگو میں انکامزید کہنا تھا بھارت سے تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہیں لہٰذا

بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ دورہ برطانیہ کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر

کرنا تھا کا حصہ ہے۔ مسئلہ کشمیرجب تک حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہو سکتا لہٰذا

عالمی برادری کا فرض ہے وہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار کرے۔ شاہ محمود قریشی

نے افغان صدر کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو پاکستان کے

اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی .

Leave a Reply