اشرف غنی اور عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ امریکا بے سود ہو گا، افغان طالبان

اشرف غنی اور عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ امریکا بے سود ہو گا، افغان طالبان

Spread the love

کابل، دوحہ (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) اشرف غنی اور عبداللہ

افغان طالبان نے کہا ہے کہ صدر اشرف غنی اور چیئرمین اعلیٰ مفاہمتی کونسل

عبداللہ عبداللہ کا دورہ امریکہ بے سود ہو گا، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے

ایک بیان میں کہا ہے کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ اپنے اقتدار اور ذاتی مفاد

کے تحفظ کے لئے امریکی حکام سے بات کریں گے اوراس سے افغانستان کو

کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یاد رہے امریکی صدر جوبائیڈن جمعہ کو افغان صدر اشرف

غنی اور افغانستان کی اعلی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے وائٹ

ہاؤس میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں امریکی فوج کے انخلا سے متعلق تبادلہ

خیال کیا جائے گا-

=-.-= طالبان کا کابل حکومت پر دباﺅ میں اضافہ، مزید 6 اضلاع پر قبضہ

طالبان نے کابل حکومت کیخلاف عسکری دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گذشتہ

چوبیس گھنٹوں کے دوران انہوں نے مز ید چھ اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ متعدد

حکومتی اہلکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس پیشرفت کی تصدیق کی

ہے۔ دوسری جانب طالبان جنگجو ملک کے شمال میں تخار و فاریاب کے صوبائی

دارالحکومتوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ یکم مئی کو افغانستان سے امریکی

و نیٹو افواج کے انخلا کا آغاز ہوا تھا، اس کے بعد سے مجموعی طور پر طالبان

اکتالیس اضلاع پر کنٹرول حا صل کر چکے ہیں۔ افغانستان کے چونتیس صوبے

تقریبا چار سو اضلاع میں تقسیم ہیں۔

=.-.= امن مذاکرات میں پیشرفت کیلئے دوحہ معاہدہ پر عملدرآمد لازمی، مُلا عبدالغنی برادر

طالبان رہنما مُلا عبدالغنی برادر نے کہا ہے امن مذاکرات میں پیشرفت کیلئے دوحہ

معاہدے پر عملدرآمد ضروری ہے جبکہ افغان صدارتی محل نے کہا ہے کہ طالبان

صرف افغان عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔ طالبان رہنماعبدالغنی برادر نے طالبان

کی ویب سائٹ پرشائع مضمون میں کہا ہے کہ امن معاہدے پرعملدرآمد کیا جائے۔

ہم افغانستان میں حقیقی اسلامی نظام کا قیام چاہتے ہیں، حقیقی اسلامی نظام افغان

عوام کے تمام مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے۔ دوسری جانب افغان صدارتی

محل نے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اپنے بیان میں مخلص نہیں

ہیں، وہ صرف افغان عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔

اشرف غنی اور عبداللہ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply