اشتعال انگیز انٹرویو، فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سنیٹرفیصل رضا عابدی پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فرد جرم عائد کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل رضا عابدی کے خلاف چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پردہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران فیصل رضا عابدی نے صحت جرم سے انکار کیا۔ ان کے وکیل نے جج سے درخواست کی کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناسازہے تاہم ان کو اسپتال منتقل کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے اور کہا کہ ضرورت پیش آنے کے بعد منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a Reply