اسپین میں ڈائناسار

اسپین میں ڈائناسار نے40سالہ شخص کی جان لے لی

Spread the love

اسپین میں ڈائناسار

میڈرڈ (جے ٹی این آن لائن نیوز) اسپین کے شہر بارسیلونا کے مضافات میں نمائش کے لیے رکھا گیا

ایک ڈائناسار 40 سالہ شخص کی جان لے گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا

تھا کہ ڈائناسار میں سے تعفن پھیلنے کی وجہ سے جب تلاش کی گئی اس میں ایک شخص کی لاش

برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ حادثاتی موت معلوم ہوتی ہے، تاہم اس سے متعلق مزید تحقیقات

جاری ہیں۔ اس ڈائناسار کے مجسمے کے ساتھ ایک شخص اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس

نے تعفن کی بدبو سے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔ فائرفائٹرز نے اس شخص کی لاش کو ڈائناسار کے

اندر سے نکالا جو اس کے پاں میں موجود تھی۔ مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ پولیس مذکورہ شخص کو

تلاش کر رہی تھی، کیونکہ اس کے اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی تھی۔ امکان

ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ شخص اس دیوہیکل مجسمہ میں سونے کے لیے گیا تھا اور وہاں پھنس گیا۔

مذکورہ ڈائناسار کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے گھر افراد کی جانب سے بطور جائے پناہ

استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس ڈائناسار کے پیٹ سے اندر گھسنے کی جگہ موجود ہے، اور یہی امکان

ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص اسی کے ذریعے اس کے اندر داخل ہوا۔

اسپین میں ڈائناسار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply