train

ازبکستان،افغانستان اور پاکستان کے مابین اسٹریٹجک ٹرانس افغان ریلوے لائحہ عمل طے

Spread the love

تاشقند (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) اسٹریٹجک ٹرانس افغان ریلوے

ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے حکومتی وفود نے تاشقند میں سہ فریقی

مذاکرات کے بعد ایک تاریخی ریلوے منصوبہ کی تعمیر کے لئے لائحہ عمل پر

دستخط کر دیئے ہیں۔ ازبک وزارت سرمایہ کاری وغیرملکی تجارت کے جاری

کئے جانیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 600 کلومیٹر طویل مزارِشریف، کابل

اورپشاور ریلوے منصوبہ سے پاکستان کی سمندری بندرگاہیں وسطی ایشیائی اور

یوریشین ریلوے نظام کے لئے کھل جائیں گی، جس سے کارگو کے بہاو میں نمایاں

اضافہ ہو گا اور یہ یورپ اور ایشیاء کو ملانے والے ایک پل کی طرح خطہ کے

تاریخی کردار کو بھی اجاگر کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس منصوبہ پر

عمل درآمد سے افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلئے منفرد مواقع پیدا

ہونے سمیت ہزاروں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی اور ملک کی معاشی نشوونما

میں ترقی کا رحجان آئےگا۔

دریں اثناء وفود نے راستے کا سروے اور خطے کے حالات کی چھان بین کے لئے

مشترکہ مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ممکنہ مالیاتی طریقہ کار سمیت اس منصوبہ کے

لئے ابتدائی فزیبلٹی اسٹڈی پربھی اتفاق کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ازبکستان

اور افغانستان کو بین الاقوامی سمندری بندرگاہوں تک براہ راست رسائی حاصل

نہیں ہے اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ کی تعمیر سے جنوبی اور وسطی ایشیاء

کے ممالک کے درمیان سامان کی نقل وحمل کے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی

واقع ہو گی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

اسٹریٹجک ٹرانس افغان ریلوے

Leave a Reply