اسلام آباد ہائیکورٹ کا زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Spread the love

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخار ی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا۔زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بینچ نے 4 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ گزشتہ روز سنایا۔

Leave a Reply