292

اسلام آباد ہائیکورٹ،حویلیاں طیارہ حادثہ کی انکوائری مکمل نہ ہونے کا انکشاف

Spread the love

اسلام آباد ہائیکورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثہ کیس کے دور ان طیارہ حادثہ کی انکوائری مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ عدالت عالیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مزید آٹھ ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مارچ کے پہلے ہفتے میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہاکہ طیارہ حادثے کا شکار کیوں ہوا ،انکوائری منطقی انجام تک کیوں نہ پہنچ سکی ۔یاد رہے کہ طیارے حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کی والدہ شاہدہ منصور نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں