اسلام آباد نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

Spread the love

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے18 ویں میچ میں اسلام آباد نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ۔ کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغابابر اعظم اورمنرو نے جارحانہ انداز میں کیا لیکن 23کے مجموعی اسکور پرمنرو 4سکور بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابر اعظم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تاہمکراچی کی ٹیم 168رنز بناسکی۔کراچی کی جانب سےبابر اعظم نے68 اولیونگ سٹون نے 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔۔اسلام آباد نے مطلوبہ حدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور اسلام آباد کی جیت میں اہم کرداد ادا کیا۔

Leave a Reply