مسافروں کو روکا جائے

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے نئے ایس اوپیز نافذ

Spread the love

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ

کورونا ایس او پی کے تحت آج رات 12بجے تمام بس اڈے بند کر دئیے جائیں گے۔حمزہ شفقات کے

مطابق کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ شہر میں داخل ہو سکے گی اور نہ باہر جا سکے گی، پابندی اتوار

کی رات بارہ بجے تک رہے گی۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہیں

ہے۔دوسری جانب ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 105 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں

میں کورونا کے 54 ہزار 948 ٹیسٹ کئے گئے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.66 فیصد رہی۔

ملک میں 24 گھنٹوں میں سب سیزیادہ پنجاب میں 57 اموات ہوئیں۔

ڈریپ نے ایک اور کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چینی کمپنی سائنو ویک کی ویکسین کے ہنگامی

استعمال کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں

ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال ہورہی ہے۔ڈریپ حکام

کے مطابق ویکسین 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھی جاسکتی ہے، ویکسین کی افادیت کم ہے مگر

تیسری لہر میں کارآمد ہوسکتی ہے۔کورونا ویک کی صلاحیت 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے،

کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے۔ملک میں غیرملکیوں کیلئے بھی نادرا کے پورٹل

پر ویکسی نیشن کی رجسٹریشن جاری ہے، غیر ملکی شہری پاسپورٹ اورموبائل فون نمبر کے ساتھ

رجسٹریشن کراسکیں گے۔

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply