اسلام آباد راولپنڈی بنوں میں طوفانی ہواؤں سے الرجی، ناک سے خون، تیز بخار

اسلام آباد راولپنڈی بنوں میں طوفانی ہواؤں سے الرجی، ناک سے خون، تیز بخار

Spread the love

اسلام آباد،راولپنڈی،بنوں(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) اسلام آباد راولپنڈی بنوں

وفاقی درالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں حالیہ

دنوں ہونیوالی بارشوں اور 5 روز سے چلنے والی تیز طوفانی ہواؤں کے منفی

اثرات ظاہر ہونے لگے، شہری گلے کی سوزش، ناک سے خون، خشک جلد اور

تیز بخارکاشکار ہو گئے۔

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق تیز طوفانی ہواﺅں سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شہریوں

کی صحت پر منفی اثرات نمودار ہونے لگے، پانچ دن قبل جڑواں شہروں کو تیز

خشک طوفانی ہواﺅں نے لپیٹ میں لیا تھا۔ دوسری طرف بنوں شہر اور ملحقہ علاقہ

جات میں لوگوں کے ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا، ملک بھر میں گزشتہ چند

دنوں سے چلنے والی ہوائیں خون بہنے کی وجہ قرار دی جانے لگی جبکہ طبی

ماہرین نے موسم کی اچانک تبدیلی ناک سے خون بہنے کی وجہ قرار دیدی۔ گزشتہ

کئی دنوں سے بنوں کے ہر گھر میں دو سے تین لوگوں کے ناک سے خون بہنے

کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے

اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے کہ اکثر لوگوں کے ناک سے

مختلف اوقات میں خون بہنا شروع ہو جاتا ہے-

=-= بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال، زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، طبی ماہرین

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواﺅں کے باعث لوگوں میں گلے کی سوزش،

ناک سے خون، خشک جلد اور تیز بخار کی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں۔ رپورٹس

کے مطابق ان علامات میں مبتلا متاثرہ شہری مختلف ہسپتالوں اور نجی کلینکس

پہنچنے لگے ہیں۔ دوسری طرف طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ ہواﺅں میں نمی

نہ ہونے سے شہری بیمار ہو رہے ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ بیماری

سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل حفاظتی تدابیر جس میں ویزلین، گھریلو تیل اور فیس

ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ موسم کی خشکی جسم پر اثر انداز نہ ہوں۔

اسلام آباد راولپنڈی بنوں

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply