95

اسلام آباد،دہلی مذاکرات ناگزیر، بھارت کشمیر میں نظام زندگی بحال کرے، امریکہ

Spread the love

واشنگٹن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد دہلی امریکہ
امریکہ کی جنوبی وسطی ایشیا ء کیلئے معاون وزیر ایلس ویلز نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی بحال کریں۔

کشمیر کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، ایلس ویلز

تفصیلات کے مطابق امریکی خارجہ امور کی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں جاری صورت حال کو قریب سے دیکھ رہی ہے-

ہندوستان کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے، امریکہ کی معاون وزیر برائے جنوبی وسطی ایشیا

بھارتی انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ بھارتی انتظامیہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس سمیت تمام سہولتیں بحال کرے، امریکا اسلام آباد اور نئی دہلی میں براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ اسلام آباد دہلی امریکہ

امریکہ کا بیان اسی ضمن میں مگر صرف بیان کی حد تک

یاد رہے بھارت میں برسراقتدار بی جے پی کی نریندر مودی کی سرپرست جماعت 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی عالمی سطح پر مسلمہ متنازعہ حیثیت کے منظور شدہ قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی اکائی قرار دے چکی ہے اور غیور کشمیریوں کے شدید ردعمل کے خوف سے وہاں پر انتہائی سخت کرفیو اور کڑی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں- وادی کو جیل بنا رکھا ہے- 80 لاکھ سے زائد ہر عمر و صنف کے افراد اپنے گھروں میں محصور ہیں-
بیرونی دنیا سے انکا ہر قسم کا رابطہ تک منقطع کردیا گیا ہے- مریض علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں- شیرخوار بچے دودھ کیلئے بلک رہے ہیں- امریکہ کا بیان اسی ضمن میں ہے مگر صرف بیان کی حد تک- اور یہی وہ ہمارے لئے مقام غوروفکر ہے-(مزید پڑھیں)
اسلام آباد دہلی امریکہ

Leave a Reply