0

اسلام آباد ، تیزرفتار گاڑی نالے میں جاگری،3خواتین جاں بحق،2زخمی

Spread the love

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون فور میں واقع پربت روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ایک کار برساتی نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں. اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رمشا، حنا اور عشاشامل ہیں، جبکہ گاڑی چلانے والا لڑکا حمزہ اور اگلی نشست پر بیٹھی ایک لڑکی نمرہ معجزاتی طور پر بچ گئے.پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی لاشوں اور زخمی لڑکی اور لڑکے کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے.پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں برسانی نالے میں گرنے والی کار کو رضا کاروں کی مدد سے نالے سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ خالصتا غفلت اور لاپرواہی میں غیر معمولی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا ، واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے.جاں بحق حنا کا تعلق کراچی ، عشا خواجہ کا ڈی ایچ اے لاہور اور رمشا ذوالفقار کا ایف الیون فور اسلام آباد سے تھا جب کہ بچ جانے والے حمزہ اختر ایف ایٹ تھری اور اس کی دوست نمرا ایگزیکٹو ہائی ٹو ایف الیون کے رہائشی ہیں کار رمشا زوالفقار چلا رہی تھیں اور کار بھی اسی کی تھی۔

Leave a Reply