اسلام آباد ، بیجنگ تعلقات کےخلاف پروپیگنڈا اور سازش پر بھارت کو چین کا کرارا جواب

Spread the love

چین نے کہا ہے قرضوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا پاک چین تعلقات کو سبوتاژ نہیں کر سکتا،وہ جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے،کیونکہ دراصل وہ پاک چین بڑھتی دوستی سے پریشان ہے، سی پیک کے تحت پاکستان کا قابل واپسی قرض 40بلین ڈالر نہیں بلکہ صرف6.017بلین ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطا بق چین کے ریاستی اخبار گلوبل ٹائمز نے بھارتی و بین الاقوامی میڈیا کی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے قرض کے حوا لے سے جھوٹا پروپیگنڈا ایک سازش ، لیکن یہ پاک چین دوستی اور مضبوط تعلقات کو سبوتاژ نہیں کر سکتی۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کی تصدیق حا لیہ دنوں میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے بھی کی۔پاکستان کے انگلش روزنامے کی رپورٹ پر بھی گلوبل ٹائمز نے جواب دیتے ہو ئے کہا چین نے پاکستان کو ذرائع نقل و حمل کے منصوبوں کےلئے 5.874بلین ڈالر کا رضاکارانہ قرض دیا جس کو پاکستان سہولت کےساتھ چین کو ادا کر سکتا ہے ۔ پاکستان پر چین کے قرض کا کبھی بھی دباﺅ نہیں رہا ۔ واضح رہے بھارتی میڈیا نے سی پیک کے تحت پاکستان کو دئےے گئے چینی قرض کے بارے میں لکھا تھا بیجنگ اسلام آباد کو یہ قرض اسلئے فراہم کر رہا ہے کہ جب پاکستان یہ قرض واپس نہ کر سکے تو چین اس سے ا قتصادی و سیاسی فوائد حاصل کر سکے۔گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے دوسری طرف سی پیک پر بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو خدشات ہیں وہ بھی سراسر بے بنیاد ہیں۔ پاک چین اقتصادی تعاون اور سی پیک پر تیز عملد ر آ مد علاقائی اقتصادیات کی بہتری کےلئے ہیں۔باہمی اقتصادی تعاون صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ بھارتی بر آمدات میں بھی اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کو چاہئے وہ سی پیک کے حوالے سے مثبت رویہ اپنائے۔ امید ہے بھارتی عوام صحیح انتخاب کا ساتھ دیں گے۔

Leave a Reply