Islamia University Bahawalpur Punjab Pakistan

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، سائنسدانوں کا بڑا بریک تھرو اور اربوں ڈالر نقصان کا خدشہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بہاولپور(جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سائنسدان

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے اسلامیہ یونیورسٹی

بہاولپور کے زرعی سائنسدانوں کی جانب سے کپاس کی فصل میں وائٹ فلائی کے

تدارک کےلئے تحقیق سے حاصل ہونیوالے نتائج کو بہت بڑا بریک تھرو قرار دیا

اوراس کامیابی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، صدر شعبہ

پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر اقبال بندیشہ کو مبارکبادی۔

=—= سفید مکھی کیخلاف مزاحمت والی کپاس کی دریافت جینو ٹائپ کی کاشت

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے وفاقی وزیر کو سفید مکھی ( وائٹ فلائی )

کےخلاف مزاحمت والی کپاس کی دریافت شدہ جینو ٹائپ سے متعلق آگاہ کیا اور

بتایا کپاس کی اس قسم کو تجرباتی بنیادوں پر صوبہ پنجاب کے 50 مختلف مقامات

پر کسانوں کے کھیتوں میں لگایا گیا ہے-

=—= کپاس کی پیداوار میں کمی سے ملک کو 10 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا

صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کپاس کی پیداوار میں

کمی سے ملک کو کم از کم دس ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔ کپاس کی حقیقی پیداوار

ایک کروڑ پچاس لاکھ گانٹھ کے ہدف کے مقابلہ میں صرف پچاس لاکھ گانٹھ ہے

جو ضرورت سے بہت کم ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صنعتی شعبہ ٹیکسٹائل کو

رواں رکھنے کےلئے کم از کم دس ارب ڈالر کی کپاس درامد کرنا ہو گی جبکہ

مہنگی کپاس سے پیداوار مہنگی اور برامدات بھی متاثر ہونگی۔

=—= کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا مزید کہنا تھا ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں رکھنے کےلئے

کپاس کی درامد پر عائد تمام ٹیکس اور ڈیوٹیاں ختم، مقامی پیداوار کو بہتر بنانے

کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ ملک میں شوگر ملز ضرورت سے زیادہ ہیں اسلئے

نئی شوگر ملوں کے لائسنس جاری نہ کئے جائیں۔ کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں

کمی اور اسکے بجائے گنا کاشت کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

کرونا وائرس سے قبل توانائی کی عالمی مارکیٹ مستحکم تھی تاہم اب ڈیمانڈ کی

کمی کی وجہ سے یہ شعبہ بحران کا شکار ہے جسکی وجہ سے تیل و گیس کی

قیمتیں بہت کم ہیں مگر اب بھی سابقہ حکومت کے مقابلہ میں مہنگی گیس خریدی

جا رہی ہے جس سے صنعتی شعبہ متاثر ہو گا۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سائنسدان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply