اسلامو فوبیا لہرمیں شدت، برطانیہ نیوکاسل میں مسجدپر حملہ ،قرآن پاک شہید

Spread the love

لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی لہر بڑھ گئی ، نیوکاسل میں حملہ

کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔ غیرملکی خبررساں ادا ر ے

کے مطابق برطانیہ میں اسلامو فوبیا کی نئی لہر، نفرت انگیز جرائم میں 600

فیصد اضافہ ہوگیا، نیوکاسل میں حملے سے مسجد کی عمارت اور قر آ ن مجید کے

نسخوں کو نقصان پہنچایا گیا، توڑ پھوڑ کی گئی ، پولیس نے 2 لڑکیوں سمیت 6

افراد کو حراست میں لے لیا، ان حملوں کو مسلمانوں کیخلا ف نفرت انگیز جرائم

کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس میں 600 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

نیوکاسل میں اسلامک سکول پر حملے میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کے بعد 6

نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ۔22 مارچ کو برمنگھم کی 5مساجد کو نقصان پہنچانے

کے الزام ایک 34 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے ایسٹ لندن کی مسجد

کے باہر ہتھوڑے سے ایک شخص پر ہونیوالے حملے سے متعلق عوام سے

معلومات کی اپیل کی ہے ۔ گز شتہ جمعہ کو برطانیہ میں نماز جمعہ کے اوقات کے

دوران اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔

Leave a Reply