اسفند یار ولی، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور اعجاز الحق کرونا وائرس میں مبتلا

اسفند یار ولی، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور اعجاز الحق کرونا وائرس میں مبتلا

Spread the love

پشاور،لاہور(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) اسفند یار ولی کرونا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان، پاکستان مسلم لیگ

(ن) کے مرکزی رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور مسلم لیگ ضیاء کے صدر

سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: کرونا، کہیں مکمل، کہیں سمارٹ لاک ڈاؤن، پابندیاں مزید سخت

تفصیلات کے مطابق سربراہ اے این پی اسفندیار ولی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

اسفند یار ولی کے بیٹے ایمل ولی خان نے ٹوئٹ کرکے والد کے کرونا سے متاثر

ہونے کی تصدیق کی اور کہا والد کی گزشتہ 4 ، 5 روز سے طبیعت خراب تھی

جس کے باعث ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)

کے مرکزی رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے پر کرونا کے

ٹیسٹ کرائے جس کی رپورٹ مثبت آ گئی۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے خود کو

قرنطینہ کر لیا۔ مسلم لیگ ضیاء کے صدر سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے

بتایا ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا اور خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

=–= کرونا وبا کی نئی لہر، لاہور میں محکمہ صحت کے افسران بھی متاثر
—————————————————————————————–

دوسری جانب کرونا وبا کی نئی لہر سے لاہور میں محکمہ صحت کے افسران بھی

متاثر ہونے لگے ہیں، نئی لہر کے باعث سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر

محمد صدیق مستوئی جبکہ ایم ایس واپڈا ہسپتال لاہور ڈاکٹر عامریعقوب میں بھی

کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے علاوہ واپڈا ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر

زبیر بھی کرونا وبا کی نئی لہر کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ یاد رہے نیشنل

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان

میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 2 ہزار664 کیسز سامنے آئے

جبکہ مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

اسفند یار ولی کرونا

=قارئین=: کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply