اسرائیل کی دھمکی

ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے،اسرائیل کی دھمکی

Spread the love

اسرائیل کی دھمکی

تل ابیب (جے ٹی این آن لائن نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہاہے

کہ ان کا ملک ایران کی جارح اور انتہا پسند رجیم کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے

کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیںگے۔ اسرائیل کو ایران کے ساتھ طے پانے

والے کسی بھی معاہدے پر کوئی اعتبار نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی

وزیراعظم نیتن یاھوکی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب

دوسری طرف یورپی ممالک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے

اور امریکا کو اس میں دوبارہ شامل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی

معاہدے پر کوئی اعتبار نہیں۔ ایرانی رجیم ایک انتہا پسند اور جنونی ہے۔ اسرائیل

ایران کی جارح اور انتہا پسند کلاس کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہرقیمت

پر روکے گا چاہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے

ہم ممکنہ اقدام کریں گے اور اہمیں اس چیز کی کوئی پرواہ نہیں ہوگی کہ آیا ایران

نے کوئی معاہدہ کیا ہے یا نہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے یہ تشویش اور دھمکی آمیز بیان ایک

ایسے وقت میں سامنے آیا ہیجب دوسری طرف امریکا نے ایران کے جوہری

پروگرام کے حوالے سے لچک دکھاتے ہوئے یورپی ممالک کے ساتھ معاہدے میں

واپسی کے لیے بات چیت کی کوششیں شروع کی ہیں۔ امریکا نے ایران کو بتا دیا

ہیکہ وہ پابندیاں اٹھانے سے قبل جوہری معاہدے کی شرائط اور اس کے پروٹوکول

کی پابندی کرے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ پابندیاں اٹھائے جانے تک معاہدے کی

تمام شرائط پرعمل نہیں کرے گا۔

اسرائیل کی دھمکی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply