اسرائیل فلسطین کشیدگی میں کمی کی نئی کوششیں، جلد جنگ بندی کا امکان

غزہ پراسرائیل کی بربریت جاری ، شہداء کی تعداد 232 ہو گئی

Spread the love

اسرائیل کی بربریت جاری

مقبوضہ بیت المقدس (جے ٹی این آن لائن نیوز) غزہ پر اسرائیل کی بربریت جاری رہی، اسرائیلی

وزیراعظم نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک

مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔ گیارہ روز سے جاری بمباری میں 65 بچوں اور38 خواتین سمیت 232

فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔غزہ لہو لہو، شہر کھنڈر بن چکا ہے۔ صیہونی حملوں نے اسکول،

یونیورسٹی اور ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتیں بھی تباہ کر دیں۔ اسرائیل نے عالمی دباو کو

خاطر میں نہ لاتے ہوئے فوجی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے بے

شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اس کے

مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت11ویں روزبھی جاری ہے ، صبح سویرے

اسرائیلی فورسز نے رہائشی علاقوں میں بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 9فلسطینی زخمی ہوگئے ،

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین میں شہیدہونیوالیافرادکی تعداد251 ہوگئی، شہید ہونے والوں

میں66 بچیاور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے227 اور مغربی کنارے

پرجھڑپوں میں24 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے500 سے زائد مکانات تباہ

اور72ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شیخ ردوان کے

علاقے میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی تھی ، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے جن میں

ایک صحافی بھی شامل تھا۔ یوسف ابو حسین مقامی براڈ کاسٹ الاقصی ریڈیو اسٹیشن سے وابستہ تھے

اور عرصہ دراز سے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

اسرائیل کی بربریت جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply