Joe Biden

دوریاستوں کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کاواحد حل ،بائیڈن

Spread the love

اسرائیل فلسطین تنازع حل

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی اب بھی

اسرائیل کی تائید کرتی ہے ، اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی قائم رہنے کیلئے دعا گو ہیں۔

بائیڈن کا یہ موقف وائٹ ہاؤس میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جے اِن کیساتھ ایک مشترکہ

پریس کانفرنس میں سامنے آیا۔ اس موقع پر بائیڈن نے کہا دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیلی فلسطینی

تنازع کا “واحد حل” ہے ۔ امریکی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا وہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد

کریں۔بائیڈن کے مطابق انہوں نے اسرئیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس میں عرب اور

یہودیوں کے درمیان تصادم روکیں۔ انہوں نے فریقین میں موجود شدت پسندوں کی بھی مذمت کی۔

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا جنوبی کوریا کے صدر کیساتھ

بات چیت کے بعد واضح کرنا چاہتا ہوں ہمیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیونگ یانگ کو جوہری

ہتھیاروں سے دستبرداری کے واسطے قائل کرنا نہایت دشوار ہو گا، تاہم انہوں نے جنوبی کوریا میں

امریکا کے سابق سفیر سونگ کِم کو شمالی کوریا کیلئے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔

اسرائیل فلسطین تنازع حل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply