اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ،قیمت چکانا ہوگی،ترک وزیر خارجہ

Spread the love

اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم

نیویارک(جے ٹی این آن لائن نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ اسرائیل

فلسطینیوں کا مجرم ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اْسے اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔ترکی

کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین

میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کو جھنجھوڑ ڈالا ہے۔چاوش اولو نے نہایت مدلل انداز میں

تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ

اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے دو

ٹوک انداز میں کہا کہ معاملے میں اقوام متحدہ بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ترکی کے وزیر

خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے، اسرائیل کو اپنے جرائم کی قیمت

چکانا ہو گی۔251 ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ فلسطینیوں کی حفاظت کی ذمہ داری

عالمی برادری کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا

کہ ہمیں فلسطینیوں کی قانونی و اخلاقی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔

اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply