Lahore, Governor Punjab Ch Muhammad Serwar Talking with media at Governor House. 0

اسرائیل سے تعلقات کا کوئی امکان نہیں، گورنر پنجاب

Spread the love

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہوں کو پروپیگنڈہ مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے جب تک فلسطین میں مظالم جا ر ی ہیں، اسرائیل سے تعلقات کا کوئی امکان نہیں ، اب تو فلسطینیوں کیلئے امریکہ اور یورپ میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ظلم کو زوال ہے ، چاہے کشمیر میں ہویا فلسطین میں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انکامزید کہنا تھاجس طرح کشمیر پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسی طرح فلسطین پر بھی پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے ۔ یہ کیسے ممکن ہے عوامی امنگوں کو پس پشت ڈال کر کوئی قدم اٹھایا جائے۔وزیراعظم پاکستان بار بار یہ کہہ چکے ہیں اب کسی قیمت پر پاکستان اپنی حیثیت اور طاقت کو دوسروں کے مفادات کیلئے استعمال کریگا، نہ دنیا میں ہونیوالے مظالم پہ خاموش رہے گا۔

Leave a Reply