اسرائیل کا چینی سرکاری ٹیلی وژن پر"سامیت مخالفت" کا الزام، اجتناب کا انتباہ

اسرائیل کا چینی سرکاری ٹیلی وژن پر”سامیت مخالفت” کا الزام، اجتناب کا انتباہ

Spread the love

تل ابیب (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) اسرائیل سامیت مخالفت الزام

اسرائیل نے چین کے سرکاری ٹیلی وژن پر ” یہود دشمنی ” کا الزام عائد کرتے

ہوئے کہا ہے کہ چین کے سرکاری ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں امریکی

پالیسی اور اسرائیل کی مسلسل حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چین کے سرکاری

ٹیلی وژن پر سامیت مخالفت کا الزام بیجنگ میں اسرائیلی سفارتخانے کی جانب

سے عائد کیا گیا ہے۔

=-= دنیا بھر کی مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری ٹیلی وژن سی سی ٹی وی کے انگلش چینل

سی جی ٹی این کے ایک اینکر نے اسرائیل فلسطین تنازع پر ایک پروگرام کیا تھا۔

اس پروگرام میں امریکی حکومت کی اسرائیل کی مدد پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے

یہودی سازشی نظریات کا ذکر کیا گیا تھا۔ چینی سرکاری ٹیلی وژن کے اینکر نے

کہا امریکا میں یہودیوں کی طاقتور لابیز مشرق وسطیٰ کے بحران کے بارے میں

واشنگٹن کے موقف کی تشکیل کی ذمہ دار ہیں اور یہ کہ یہودیوں کا امریکی

فنانس، میڈیا اور انٹرنیٹ کے شعبوں پر غلبہ ہے۔ اس تبصرے پر اسرائیلی سفارت

خانے نے جواب دیتے ہوئے متعدد ٹویٹس کیں جن میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے

کہا گیا کہ ایک سرکاری چینی میڈیا آؤٹ لیٹ میں صریحا یہود دشمنی کا اظہار کیا

گیا ہے۔ سفارتخانے نے مزید کہا ویڈیو میں کیے گئے دعوے نسل پرستانہ اور

خطرناک ہیں، کسی بھی میڈیا آؤٹ لیٹ کو ایسا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

=-.-= اسرائیل فلسطین تنازعے کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام، چین

سی جی ٹی این کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں نشر کی گئی، جب اسرائیل اور

فلسطینیوں کے درمیان گزشتہ کئی برسوں کے وقفے کے بعد خونریز لڑائی جاری

ہے۔ دس مئی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو

چکے ہیں جبکہ غزہ سے فائر کیے جانیوالے راکٹوں کے نتیجے میں اسرائیل میں

بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب چینی حکومت نے سلامتی کونسل میں

اسرائیل فلسطین تنازعے سے متعلق مشترکہ بیان جاری کرنے کی مخالفت پر

امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا

ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اسرائیل اور حماس سے فوری جنگ بندی کا

مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ چین نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین براہ راست

امن مذاکرات بیجنگ میں کرنے کی بھی دعوت دے رکھی ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے کہ دنیا کے کئی دیگر ممالک کی طرح چینی سوشل میڈیا پر بھی ایک

واضح تقسیم نظر آتی ہے جہاں ایک طرف اسلام اور فلسطینیوں کے مخالف ہیں تو

دوسری طرف فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والے بھی نظر آتے ہیں۔

اسرائیل سامیت مخالفت الزام

Leave a Reply