اسرائیلی بمباری، مزید 24 فلسطینی شہید، اسلامی یونیورسٹی، متعدد عمارتیں تباہ

پاکستان کا غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم

Spread the love

اسرائیل حماس جنگ بندی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی

کا خیر مقدم کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ متحد اور اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ایک جائز مقصد کے لیے

ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہے کہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب

پہلا قدم ثابت ہو۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور

مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کا خاتمہ ہونا

چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے

جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور مقبوضہ

فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اقوام

متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا

دارالحکومت القدس شریف ہو۔

اسرائیل حماس جنگ بندی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply