اسرائیل اردن پانی فروخت

اسرائیل کا اردن کو اضافی پانی فروخت کرنے کا اعلان

Spread the love

اسرائیل اردن پانی فروخت

تل ابیب (جے ٹی این آن لائن نیوز) اسرائیل اس سال اردن کو دگنا پانی مہیا کرے گا اور اس کی

مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد فلسطینیوں کے لیے برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گا۔

میڈیارپوٹس کے مطابق اسرائیل اور اردن کے وزرائے خارجہ کے درمیان عمان میں ملاقات میں پانی

کی مقدار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ نے کہا کہ اس سال کے دوران

میں اردن کو پانچ کروڑ مکعب میٹر پانی فروخت کیا جائے گا۔یائرلاپیڈ نے اردنی ہم منصب ایمن

الصفدی سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں نے غربِ اردن کے لیے اردن کی

برآمدات سالانہ 70 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا ۔اس وقت اردن 16 کروڑ

ڈالر مالیت کی اشیا مغربی کنارے میں آباد فلسطینیوں کے لیے بھیج رہا ہے۔اسرائیلی وزیرخارجہ کا

مزید کہنا تھاکہ اردن ایک اہم ہمسایہ اور شراکت دار ہے۔ہم دونوں ملکوں کے مفاد میں اقتصادی تعاون

کا دائرہ وسیع کریں گے۔اسرائیل کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ پانی کی اضافی مقدار سے اردن

کوسپلائی دگنا ہوجائے گی۔مئی 2021 سے مئی 2022 تک اردن کو قریبا پانچ کروڑ مکعب میٹر پانی

مہیا کیا جائے گا جبکہ اتنی ہی مقدار میں پانی اس کو پہلے ہی مہیا یا فروخت کیا جاچکا ہے۔اردن کے

ایک عہدے دار کے مطابق اسرائیل 1994 میں طے شدہ امن معاہدے کے تحت ہرسال ہاشمی مملکت

کو تین کروڑ مکعب میٹر پانی مہیا کرتا ہے۔

اسرائیل اردن پانی فروخت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply