اسرائیلی مظالم بند، فلسطینیوں کو منصفانہ حقوق دیئے جائیں، رجب طیب ایردوآن

Spread the love

اسرائیلی مظالم بند فلسطینیوں

نیو یارک (جے ٹی این آن لائن نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے عالمی برادری سے مسئلہ

فلسطین کا منصفانہ حل نکالنے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔نیویارک

میں جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوآن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے

کہ قابض اسرائیلی ریاست کی فلسطینی اراضی کو ضم کرنے اور یہودی آبادی کاری کی پالیسیوں کو

روکا جائے۔صدر ایردوآن نے کہا کہ جیسے جیسے اسرائیلی ریاست کا فلسطینیوں پرظلم بڑھتا جا رہا

ہے۔ ایسے ایسے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مشرق

وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کیلئے مسئلہ فلسطین کا فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق حل ہونا

ضروری ہے۔طیب ایردوآن نے کہا کہ ترکی القدس کے تقدس کے حوالے سے 1947ء کے اقوام

متحدہ کے قانون پرعملدرآمد پر زور دیتا ہے اور فلسطینی قوم ، القدس مسجد اقصیٰ کے تقدس کی

پامالی روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک 1967ء کی سرحدوں پرمشتمل

آزاد فلسطینی ریاست کیقیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مطالبے پر قائم ہے۔ ترکی کے

یہ اہداف اس کی اولین ترجیح میں شامل ہیں اور ترکی دو ریاستی حل کے تصور کی حمایت جاری

رکھے گا۔طیب ایردوآن نے امن عمل کی بحالی اور دو ریاستی حل کے تصور کے مطابق فلسطینیوں

اور اسرائیل کے درمیان بامقصد اور تعمیری مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ

فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع مشرق وسطیٰ میں امن وامان کیقیام میں رکاوٹ ہے۔

خطے میں امن کیقیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ بنیادوں پر حل ہونا ضروری ہے۔

اسرائیلی مظالم بند فلسطینیوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply