اسرائیلی ماڈل کا متحدہ عرب امارات کے صحرا میں ’’بے باک ‘‘فوٹو شوٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسرائیلی ماڈل عرب امارات

دبئی(جے ٹی این آن لائن نیوز )پہلی بار ایک اسرائیلی ماڈل متحدہ عرب امارات

پہنچیں اور وہاں انہوں نے اماراتی نژاد روسی ماڈل کے ساتھ فوٹوشوٹ بھی

کروایا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خواتین کے زیر جامہ بنانے والے

اسرائیلی برانڈ (فکس) کی تشہیر کیلئے اسرائیلی ماڈل مے ٹیگر فوٹو شوٹ کے

لیے دبئی پہنچیں۔مے ٹیگر نے متحدہ عرب امارات کی رہائشی روسی نژاد ماڈل

انستاسیا کے ساتھ مل کر دبئی کے صحرا میں خواتین کیلئے اس کا فوٹو شوٹ

کروایا۔اسرائیلی ماڈل براہ راست اسرائیل کے پاسپورٹ پر نہیں آئی تھیں بلکہ یورپ

کے کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ کے تحت یورپ کے ذریعے ہی متحدہ عرب

امارات پہنچی تھیں۔اسرائیلی ماڈل نے متحدہ عرب امارات کی ماڈل کے ساتھ دبئی

کے صحرا میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کے دوران اپنے ملک کا جھنڈا بھی اماراتی

سرزمین پر لہرایا۔دونوں ماڈلز کی وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو جسم پر

اپنے اپنے ملک کا قومی پرچم پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پہلی اسرائیلی ماڈل

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی برانڈ کی تشہیر کیے جانے کے

بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے دوران جلد ہی ثقافتی تعلقات بھی بحال

ہوجائیں گے ۔ اسرائیلی ماڈل کی عرب ملک میں تشہیر کے بعد اسرائیلی فلم و ڈراما

سازوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات مزید بہتر

ہوں گے اور اسرائیلی شوبز پروڈکشن ہاؤس دبئی جاکر فلمیں اور ڈرامیں بنا سکیں

گے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply