اسرائیلی فوج کی جارحیت،3 فلسطینی شہید،متعدد زخمی

Spread the love

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 گھنٹوں میں

شہید نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہیں، قابض اسرائیلی فوج نے

پر امن فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے

مطابق فلسطین میں غزہ کی پٹی پر ہفتہ وار پرامن مظاہرے کو سبوتاژ کرنے کے

لیے قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی نئی داستان رقم کردی، ظالم فوج نے نہتے

فلسطینی نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 نوجوانوں نے

موقع پر ہی جام شہادت نوش کی اور ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے

دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملا۔ اسرائیلی فوج کے اسناپر نے مظاہرے میں

شامل 22 سالہ فلسطینی نوجوان جہاد منیر ہراہرا کی آنکھوں میں گولیاں ماریں،

زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان نے جام شہادت نوش کرلیا، اسی طرح 24

سالہ نضال شیطاط بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے جبکہ 18 سالہ

خالد بھی جام شہادت نوش کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ

سے 10 سے زائد فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا

گیا ہے, زخمیوں میں سے 2 نوجوانوں کی حالت نازک جبکہ ایک نوجوان کی

زخمی ٹانگ کو جسم سے علیحدہ کرنا پڑا ہے۔

Leave a Reply