اسرائیل کی دھمکی

اسرائیل کا مصر سے دواسرائیلی فوجیوں کی باقیات واپس کرنے کامطالبہ

Spread the love

اسرائیلی فوجیوں کی باقیات

مقبوضہ بیت المقدس (جے ٹی این آن لائن نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں مصر کی جنرل انٹیلی جنس

کے سربراہ عباس کامل نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔عرب ٹی وی کے

مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انھوں نے مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات میں دواسرائیلی فوجیوں

کی باقیات اور دو شہریوں کی واپسی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔اس کے علاوہ ان سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ

حماس کو مضبوط ہونے سے روکا جائے۔اورشہری آبادی کے لیے وسائل اس کے ہاتھ نہیں لگنے

چاہئیں۔عباس کامل نے غربِ اردن کے شہر رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی

ہے۔ ایک فلسطینی عہدہ دار کا کہنا تھا کہ ان کی بات چیت میں غزہ کی تعمیرنو میں فلسطینی اتھارٹی

کا کردار مرکزی موضوع تھا۔مصر تعمیرنو کی سرگرمیوں میں اس کوبھرپور طور پر شریک کرنا

چاہتا ہے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے عباس کامل کو غزہ کی حکمراں حماس اور غربِ اردن

میں صدر محمودعباس کے زیرقیادت جماعت فتح کے درمیان اختلافات کے خاتمے کی بھی ہدایت کی

۔مصر کے سینئر سکیورٹی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ حماس کے لیڈراسماعیل ہنیہ بھی اتوار کو قاہرہ

پہنچنے والے تھے۔لیکن انھوں نے ان کی ملاقاتوں کی مزید تفصیل نہیں بتائی ۔حماس کے ترجمان

عبداللطیف القانو کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کی باقیات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply