اسرائیلی عدالت نے قریب المرگ بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی رہائی کا مطالبہ مسترد کر دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فلسطینی قیدی ماہر الاخرس

رام اللہ(جے ٹی این آن لائن نیوز)اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مسلسل 78ن سے بھوک ہڑتال کرنے

والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی رہائی سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کر دی

۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھجہ القدس برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان

میں کہا گیا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے اسیرماہر الاخرس کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست

مسترد کر دی ۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے اسیر کی صحت کو سامنے رکھتے

ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم عدالت نے فوری رہائی کے بجائے اسیر کو 26 نومبر تک رہا

کرنے کا حکم دیا ہے۔انسانی حقوق گروپ کا کہنا تھا کہ اسیر الاخرس نے اسرائیلی عدالت کا فیصلہ

مسترد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسیر کا کہنا تھا کہ وہ مشکلات کے

باوجود رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ ماہر الاخرس نے 79دن قبل بھوک

ہڑتال شروع کی تھی۔ اسیر کا کہنا تھا کہ وہ مشکلات کے باوجود رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں

گے۔ خیال رہے کہ ماہر الاخرس نے 79دن قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply