اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی میمز میں تبدیل کرنے پر سُبکی کا سامنا

اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی میمز میں تبدیل کرنے پر سُبکی کا سامنا

Spread the love

مقبوضہ بیت المقدس (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) اسرائیلی حکومت سُبکی سامنا

صیہونی ریاست خود کو دنیا کے سامنے معصوم قرار دلانے کی کوشش میں

فلسطینیوں کی نسل کشی پر ٹوئٹر میمز بنانے میں بھی مصروف ہو گئی، تاہم عالمی

سطح پر صہیونی حکومت کی اس حرکت پر اسے شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا،

جس کے بعد اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ سلسلہ بند کردیا- تفصیلات کے

مطابق اسرائیلی حکومت کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جہاں حالیہ کشیدگی کے دوران

متعدد ایسی ٹوئٹس کی گئی ہیں جن میں فلسطینیوں پر اسرائیلوں کو ہلاک کرنے کا

الزام لگایا گیا۔ صیہونی ریاست کی جانب سے میزائل ایموجیز کیساتھ متعدد ٹوئٹس

کرکے دنیا کو بتایا گیا فلسطینی اسرائیل پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان

حملوں کا مقصد اسرائیلیوں کو قتل کرنا ہے، لیکن اسے اس قبیح فعل پر انصاف

اور امن پسند عالمی شخصیات اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

=-= دنیا بھر سے ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اسرائیلی حکو مت کی جانب سے میزائل ایموجیز کےساتھ کی جانےوالی ٹوئٹس

کے بعد دنیا بھر میں صیہونی ریاست کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد عالمی

شخصیات نے اسرائیل حکومت کو یاد دلایا دراصل وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو

میمز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔متعدد عالمی شخصیات نے اسرائیلی

حکومت کی میزائل ایموجیز کی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے صیہونی ریاست

کی ڈھٹائی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دراصل وہ فلسطینی بچوں کی

نسل کشی کو میمز میں چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بعض شخصیات نے اسرائیلی حکومت کی میزائل والی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کرتے

ہوئے اس پر بچوں کی ایموجیز شامل کرکے صیہونی ریاست کو یاد دلایا وہ گزشتہ

دو ہفتوں کے دوران 58 فلسطینی بچوں کو بھی جاں بحق کر چکے ہیں۔کچھ

شخصیات نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے میزائل کی ایموجیز شیئر کیے

جانے اور یہ دعویٰ کیے جانے پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ فلسطین کی جانب سے

صیہونی ریاست پر میزائل حملے کیے جا رہے ہیں۔کچھ لوگوں نے فلسطین کی

جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کی بات کو مضحکہ خیز قرار دیا اور لکھا

تاریخ میں یہ بات پڑ ھائی جائے گی تو کتنی مضحکہ خیز لگی گی؟صیہونی

ریاست کی جانب سے میزائل ایموجیز کےساتھ ٹوئٹس کرنے پر زیادہ تر شخصیات

نے اسرائیلی حکومت کو یاد دلایا وہ ایسی ٹوئٹس کرکے دراصل فلسطینیوں کی

نسل کشی کو ٹوئٹر میمز میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

اسرائیلی حکومت سُبکی سامنا

Leave a Reply