قطر حماس ہی نہیں بلکہ طیب ایردوآن کی بھی مالی مدد کر رہا ہے،اسرائیلی اخبار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تل ابیب (جتن اآن لائن نیوز) اسرائیلی اخبار

اسرائیل کے ایک موقر اخبار نے دعوی کیا ہے کہ قطری حکومت نہ صرف رام

اﷲ اتھارٹی کے خلاف حماس کی مالی مدد کررہی ہے بلکہ دوحا حکومت ترک کو

بھی رقوم کی شکل میں مدد فراہم کررہی ہے۔اسرائیلی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ

میں بتایاکہ اسرائیل میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ قطر کی حکومت فلسطین کے

علاقے غزہ میں اخوان المسلمون کی مقرب حماس کی حکومت کا اقتدار بچانے کے

لیے اس کی مالی مدد کرر ہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قطری حکومت لیبیا میں

اخوان کی حمایت یافتہ فائز السراج کی حکومت بھی مالی مدد فراہم کررہی ہے۔

کرونا کا اگلا وار مرغیاں،آدھی دنیا ہلاک ہو جائے گی،برطانوی سائنسدان کا بڑا دعویٰ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن جن کا مقصد اخوان کے محور کی قیادت کرنا

ہے لیبیا میں لڑائی میں ملوث رہے ہیں۔ امیر قطر اور ترک صدر رجب طیب

ایردوآن کے درمیان ٹیلیفون کال سے پتا چلتا ہے کہ صدر ایردوآن نے لیبیا میں

لڑائی جاری رکھنے کے لیے قطر سے بھاری رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک سابق ترک سفارت کار نے کہا کہ دونوں رہ نماؤں کے مابین بات چیت کی

بنیاد صرف مالی پہلو تھی۔ اردوآن نے قطر سے لیبیا اور شام میں ترکی کی فوجی

کامیابیوں اور اقدامات کو محفوظ رکھنے کے لیے فنڈز کی منتقلی کا مطالبہ کیا۔

ترک سفارتکار نے مزید کہا کہ قطری فنڈز جنگوں کی مالی اعانت کے لیے

ضروری ہیں۔ خاص طور پر جب ترکی مالی بحران سے گذر رہا ہے۔ انہوں نے

کہا کہ ملک میں لگاتار مالی بحرانوں کی وجہ سے ترکی مالی بوجھ برداشت نہیں

کرسکتا۔ سیاحت میں کمی واقع ہوئی ہے جو آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ حالیہ

مہینوں میں ترکی کی کرنسی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔ حالیہ

مہینوں میں ترکی کی کرنسی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔

اسرائیلی اخبار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply