اسد عمر نے عوام پر بجلی گرا دی،جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان

Spread the love

وزیر خزانہ اسد عمر نے جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ منی بل ریونیو پیدا کرنے کیلئے نہیں لارہے۔آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے زیادہ اصلاحات کی رفتار اور سمت اہم ہے، وزارت خزانہ نے اب تک جو بھی فیصلے کیے، ان کا آئی ایم ایف کی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی بحالی کیلئے جنوری کے آخر تک پلان سامنے آجائے گا، یہ طے ہوجائے گا کہ دونوں اداروں کو کیسے بحال کیا جائے، ان اداروں کی بحالی کیلئے گرینڈ حکمت عملی بنارہے ہیں۔

Leave a Reply