0

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا معاملہ؟ سپریم کورٹ نیب پر برہم

Spread the love

قومی احتساب بیورو (نیب )نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما اسحق ڈار کو برطانیہ سے واپس لانے کا عمل شروع کردیا گیا،اسحق ڈار کی واپسی کیلئے سوالنامہ بھجوا دیا، اب برطانیہ کے جواب کا انتظار ہے۔ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحق ڈار کو نیب ابھی تک واپس نہیں لا سکا؟۔نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ اسحق ڈار کی واپسی کے ایکسٹراڈیشن (بیرون ملک سے مجرم کی واپسی )کا عمل شروع کردیا جبکہ ان کی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جائیداد ضبط کرنے کے معاملے کو تو 2 ماہ گزر چکے ہیں، واپس لانے کیلئے بظاہر لگتا ہے خط و کتابت ہو رہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اسحق ڈار کی واپسی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، معلوم نہیں وہ کب تک وہاں بیٹھے رہیں گے، کیا پی ٹی وی کیس میں اسحق ڈار، پرویز رشید اور عطا الحق قاسمی سے ریکوری ہوئی۔پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ ریکوری کی میعاد2ماہ ہوتی ہے جو ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply